Advertisement

پیپلزپارٹی کو بھی پی ڈی ایم کو ساتھ لیکرچلنا پڑے گا،خرم دستگیر

رہنما ن لیگ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو بھی پی ڈی ایم کو ساتھ لیکرچلنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ خرم دستگیر نے بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہوگیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی سمجھتےہیں پی پی سندھ کی بڑی جماعت ہے، کوشش ہوگی کہ پیپلزپارٹی کو ساتھ لے کرچلیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں استعفوں کے بغیر لانگ سے متعلق سوچ بچار جاری ہے ،پیپلزپارٹی کو بھی پی ڈی ایم کو ساتھ لیکرچلنا پڑے گا۔

رہنما ن لیگ خرم دستگیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں ایک سنجیدہ سوچ ہے جبکہ پی ڈی ایم چاروں صوبوں کا اتحاد ہے اور پی پی کے فیصلے کے بعد آئندہ کالائحہ عمل طےکرینگے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہوگیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفے اب تو پی ڈی ایم کی چھیڑ بن چکےہیں، پہلے تویہ استعفے لینے آئے تھے اب استعفے دینے کی باتیں کررہے ہیں۔

Advertisement

فرخ حبیب نے کہا کہ آصف زرداری استعفے دینےکو تیار نہیں ہیں ، زرداری صاحب نے ن لیگ کو ٹشو کی طرح استعمال کیا ہے جبکہ زرداری صاحب نے ان لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ن لیگ کے حصے میں سوائے رسوائی کے کچھ نہیں آیا، پہلے دن سےادراک ہے11جماعتیں ہیں11کہانیاں اور11ایجنڈے ہیں، یہ لوگ خود ایک پیج پر نہیں ہیں توپی ڈی ایم آگے کیسے چلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version