Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان نے مجھے دھوکہ دیا: پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ نے برسوں پرانا راز فاش کردیا

Now Reading:

سلمان خان نے مجھے دھوکہ دیا: پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ نے برسوں پرانا راز فاش کردیا

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی گرل فرینڈ اداکارہ سومی علی نے انکشاف کی ہے کہ سلمان خان نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 90  کی دہائی میں سلمان خان کی گرل فرینڈ رہنے والی سومی علی نے کہا کہ سلمان خان نے انہیں دھوکہ دیا جس کی وجہ سے دونوں کا ‘بریک اپ’ یعنی علیحدگی ہوئی۔

مزید پڑھیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین نے انڈسٹری کا شرمناک چہرہ دکھا دیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین نے انڈسٹری کی جھوٹی حقیقت کو...

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں سومی علی نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور فلمی کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اداکارہ سومی علی نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق اور پھر بریک اپ پر بھی کھل کر بات کی۔

Advertisement

عموماً لوگ سمجھتے ہیں کہ سنگیتا بجلانی ، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سلمان خان کی گرل فرینڈز رہی ہیں لیکن بہت کم لوگ اب ایسے جو سومی علی کا نام سے واقف ہیں۔

اداکارہ سومی نے انٹرویو میں کہا کہ ‘سلمان اور میرا 20 سال قبل بریک اپ ہوا تھا کیونکہ سلمان نے مجھے دھوکہ دیا۔

تاہم جب مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں نے ان سے تعلق ختم کر دیا اور ہندوستان چھوڑ دیا۔ ‘

سومی نے بتایا کہ وہ بالی وڈ میں صرف سلمان خان کے لیے آئی تھیں اور جب دونوں الگ ہوگئے تو ان کے ہندوستان میں رہنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔

اس دوران جب ان سے بالی وڈ میں واپسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس انڈسٹری میں فٹ نہیں ہیں لہٰذا ، واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سومی پاکستانی نژاد امریکن ہیں اور ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی تھی۔

Advertisement

اداکارہ سومی علی نے 1991 سے 1998 کے درمیان کرشن اوتار، یادگار غدار، تیسرا کون؟، آؤ پیار کریں، مافیا، چپ سمیت 10 بھارتی فلموں میں کام کیا۔

واضح رہے سومی علی 16 سال کی عمر میں سلمان خان سے شادی کی خواہش لیے بھارت پہنچیں تھیں جہاں انہوں نے کچھ ماڈلنگ پروجیکٹس اور فلموں کے بعد بالآخر سلمان خان سے ملاقات کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائرل ویڈیوز پر حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر