Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی غلط کام نہیں کیا میرا ضمیر مطمئن ہے، علی حیدر گیلانی

Now Reading:

کوئی غلط کام نہیں کیا میرا ضمیر مطمئن ہے، علی حیدر گیلانی
ali haider

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں کیا میرا ضمیر مطمئن ہے اور حکومتی ارکان سے ہی ووٹ مانگنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سینٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے تمام ارکان ہمارا حلقہ ہیں اور ووٹ مانگنا حق ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح ووٹ خریدا سب کے سامنے ہے،ہم پہلا الیکشن نہیں لڑ رہے اور ووٹ کے تقدس کا علم رکھتے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر یہ الیکشن لڑ رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے یوسف رضا گیلانی سینٹ الیکشن جیتیں گے۔

علی حیدر گیلانی نے یہ بھی کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد بھی ووٹ مانگنے جاؤں گا جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے پی ٹی آئی ایم این اے سے ملاقات کی تھی اور ایم این اے سے آئندہ بھی ملاقات کروں گا۔

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں ضمیر کا ووٹ ملتا ہے اور ہم نے ہمیشہ سے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے، ووٹوں کی خریدوفروخت نہ کبھی کی اور نہ کریں گے

Advertisement

علی حیدر گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین نے حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے کی بات کی جبکہ پی ٹی آئی کے ایم این اے نے ووٹ کے استعمال کے بارے میں بھی مشاورت کی۔

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کا مزید کہناتھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے انتخاب لڑنے سے پارلیمان کو عزت مل رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 خارجی دہشت گرد ہلاک
2018 کے انتخابات میں نتائج 72 گھنٹے سے زیادہ روکے گئے، نائب وزیر اعظم
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ، 8 بلز زیر غور آئیں گے
وزیراعظم کا اسپیکر ایاز صادق سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
وزیراعلیٰ مریم نواز کا چین کی جنکو سولر کمپنی کا دورہ، سولر ٹیکنالوجی کے فروغ پر گفتگو
کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ٹریفک کی مشترکہ نیوز کانفرنس، ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر