Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی شہرت یافتہ ٹینس لیجنڈ خواجہ سعید انتقال کرگئے

Now Reading:

عالمی شہرت یافتہ ٹینس لیجنڈ خواجہ سعید انتقال کرگئے
Advertisement

عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست خواجہ سعید انتقال کرگئے

خواجہ سعید91 برس کی عمر میں بدھ کی دوپہر کراچی میں انتقال کرگئے۔

عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ کی نمازِ جنازہ مکہ مسجد محمد علی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جبکہ تدفین ماڈل ٹاؤن قبرستان میں ہوئی۔

خواجہ سعید حئی 5 مارچ 1930ء کو بھارت کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئے اور وہیں سے اپنی تعلیم کا آغاز کیا اور اعلیٰ تعلیم علی گڑھ یونیورسٹی سے حاصل کی، وہ سرسید احمد خان کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

واضح رہے پاکستان کے سابق نمبر ون کھلاڑی خواجہ سعید حئی پہلے پاکستانی ٹینس اسٹار تھے جو گرینڈ سیلم کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مین ڈراز میں شامل ہوئے۔

Advertisement

انہوں نے 1955 اور 1956 میں ومبلڈن چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ کھیلے جبکہ فرنچ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ حاصل کی۔

1964 میں میں یو ایس اوپن اور پاکستان کی جانب سے ڈیوس کپ مقابلوں میں شرکت کی۔

یادرہے ومبلڈن میں انہوں نے سنگلز اور مکسڈ ڈبلز میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

انھوں نے ڈیوس کپ مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کی 32 بار قیادت کی۔

دوسری جانب فرنچ ٹینس فیڈریشن نے چیمپئن شپ کے 100 سال مکمل ہونے پر ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے نام پر یادگاری دیوار بنائی جس میں خواجہ سعید حئی کا نام بھی شامل تھا۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے انھیں گولڈ میڈل سے بھی نوازا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
شاہد آفریدی نے عامر اور عماد کی واپسی کا فیصلہ درست قرار دے دیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر