Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا سینیٹ الیکشن سے متعلق خدشہ صحیح ثابت ہوا، شبلی فراز

Now Reading:

وزیراعظم کا سینیٹ الیکشن سے متعلق خدشہ صحیح ثابت ہوا، شبلی فراز
شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کا سینیٹ الیکشن سے متعلق خدشہ صحیح ثابت ہوا ہے، سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی ہے۔

شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم الیکشن میں شفافیت کیلئے کوشاں ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں آج جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوا ہے، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کل کی ویڈیو اور آج گیلانی کی جیت ہمارے موقف کی تائید ہے، خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے تمام امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

 شبلی فراز نے کہا کہ ہم صوبے کی ترقی جو وفاق سے وابستہ ہے، ان کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، جن خدشات کا ذکر عمران خان کرتے رہے وہ صحیح ثابت ہوگئے ہیں۔

Advertisement

وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ اس کرپٹ نظام نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے، سینیٹ الیکشن نے ثابت کیا ہے کہ لوٹ مار اقتدار میں آئی ہے، پاکستان کنگال ہوگیا اور ان کی جائیدادیں بیرون ملک منتقل ہوگئیں۔

شبلی فراز کا کہناتھا کہ ملک کی ترقی کا واحد حل عمران خان ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے شبلی فراز نے مزید کہا کہ اس الیکشن میں انہوں نے لوٹے ہوئے مال کا خزانہ کھول دیا ہے، عدم اعتماد کی باتوں پر ان کو شرم آنی چاہیے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ کے پی کے اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہیں، اپوزیشن کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگا، ہمارے تمام امیدوار جیت چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں اب مفادات کی جنگ شروع ہو چکی ہے، پی ڈی ایم کے اختلاف سے ہمیں ووٹ زیادہ ملے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر