چین نے غیر ملکیوں کیلئے ویزوں کےاجرا کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداراے کے مطابق چین کے مختلف ممالک میں سفارتخانوں نے غیرملکیوں کے لیے ویزا اجرا کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔
چین کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ویزے صرف چینی کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی جاری کئے جائیں گے۔
تاہم دیگر کورونا ویکسین کا مکمل کورس کرنے والےبھی ویزے کے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، انہیں مضبوط وجوہات اور دیگر شرائط پوری کرناہوں گی۔
واضح رہے کہ چین اب تک کورونا وائرس کی پانچ ویکسینز بناچکا ہے جبکہ34ممالک کم ازکم پانچ میں سے ایک چینی کورونا ویکسین کےاستعمال کی اجازت دے چکےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News