Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، وزیرخارجہ

Now Reading:

عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ
Advertisement

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی سیٹ پر پہلے دن سے اشارے آ رہے تھے کہ انہیں نہ چاہتے ہوئے بھی کھڑا کیا گیا جبکہ انہیں کہا گیا کہ ہر حال میں انہیں جتایا جائے گا اور جتایا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی کے مطابق ہمیں خدشہ تھا کہ بولی لگے گی،منڈی لگے گی اور ووٹ بکیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ایک دن پہلے شام کو ایک ویڈیو سامنے آئی، فواد چوہدری الیکشن کمیشن گئے تاہم وہاں سناٹا تھا جبکہ پچھلے انتخاب میں جب کے پی میں ووٹ خریدے گئے تو ہم نے 20 اراکین کو رخصت کیا۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ لاکھوں بیلٹ پیپز کا انتظام نہیں کرنا تھا صرف چند سو بیلٹ پیپرز تھے جبکہ الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائیں لیکن افسوس سے کہہ رہا ہوں کہ جس معیار کی توقع تھی وہ اس پر پورا نہیں اترے۔

Advertisement

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ابہام کو دور کرنے کے لئے ہم سپریم کورٹ گئے اور سپریم کورٹ نے اپنا موقف سننے کے بعد اپنا فیصلہ دیا جس کو ہم نے کھلے دل سے قبول کیا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ شفاف انتخابات کرانا آپ کی ذمہ داری ہے لیکن الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی حق و باطل کی لڑائی ہے اور اس لڑائی میں قوم دیکھ رہی ہے کہ کون کہاں کھڑا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ آج کا دن جمہوریت کے لیے افسوسناک ہے لیکن بلے پر مہر لگانے والوں کو تاثر دینا چاہتا ہوں کہ یہ لڑائی جاری ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جمہوریت کے علمبرداروں نے اپنے دعوں کو اپنے قدموں تلے روندا ہے جبکہ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران قائدین میں شیری مزاری، اسد عمر شفقت محمود، علی زیدی،حماد شہباز گل، فیصل جاوید و دیگر شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے حکومت کے خلاف 57 ارب روپے کا دعویٰ کردیا
رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری
آصف علی زرداری سے ایران اور فلسطین کے سفراء کی الگ الگ ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جوبائیڈن کا خط
شانگلہ حملے کے ملزمان کو کٹہرے میں لائیں گے ، وزیر داخلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر