برطانیہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم لندن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نہایت ہی حیرت انگیز اور نایاب خلائی یا شہابی پتھرکی تصویر پوسٹ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چار ارب سال پہلے بنے پتھر کی تصویر پوسٹ کی گئی، یہ وہ وقت تھا جب سورج کا وجود بھی نیا تھا۔
اس پوسٹ کو دیکھنے والے افراد اس پتھر کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے، تاہم یہ شہابی پتھر برطانیہ سے ملا ہے۔
اس حوالے سے سائنس دانوں کا گمان ہے کہ یہ چھوٹا سا سیاہ رنگ کا پتھر کسی چٹان کا ٹکڑا ہے اور یہ زمین سے بھی زیادہ پرانا ہے۔
اب سائنس دانوں کو یقین ہے کہ وہ اس سے نہ صرف یہ پتہ چلائیں گے کہ زیادہ تر پانی کہاں سے آتا ہے۔
علاوہ ازیں میوزیم نے ایک بلاگ کا لنک بھی شیئر کیا ہے جس میں اس شہابی پتھر کے بارے میں تفصیل بتائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News