Advertisement
Advertisement
Advertisement

جن کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ نہیں آتا، وہ ملک پر حکومت کررہے ہیں، فضل الرحمان

Now Reading:

جن کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ نہیں آتا، وہ ملک پر حکومت کررہے ہیں، فضل الرحمان
عمران خان
Advertisement

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جن کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ نہیں آتا وہ لوگ ملک پر حکومت کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا ہے اب اس کو چیلنج کرنے کا اعلان کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے تمام مراحل میں قومی اسمبلی کے مقابلے پر پوری قوم کی نظر تھی، قومی اسمبلی کا نتیجہ حکومت اور اپوزیشن کی کامیابی کا معیار ٹھہرا تھا، پی ڈی ایم امیدوارکی کامیابی ثابت کرچکی ہے کہ اڑھائی سال سے ملک میں جعلی حکومت ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھوچکے ہیں، اب وہ شکست تسلیم کرکے اسمبلیاں تحلیل کریں اور دوبارہ انتخابات کرائیں،عمران خان ووٹ کے ساتھ خود بھی ضائع ہوچکے ہیں اور ان کے پاس استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نےاس موقع پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کومبارکباد دی اور کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں طے کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نئے انتخابات چاہتے ہیں، سینیٹ انتخابات کا مرحلہ اب مکمل ہوگیا۔

Advertisement

سربراہ پی ڈی ایم نےمزید کہا کہ عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے کا ڈرامہ نہ کریں اور مستعفی ہوں، ان کے خلاف ایوان نے فیصلہ دے دیا ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے،مریم نواز
صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور
پاکستان میں عید کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان آگیا
شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان کا بشام دہشتگرد حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم
وزیراعظم سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر