Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوئٹزر لینڈ: عوام کی اکثریت کا حجاب پر پابندی کے حق میں ووٹ

Now Reading:

سوئٹزر لینڈ: عوام کی اکثریت کا حجاب پر پابندی کے حق میں ووٹ

سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی کے ریفرنڈم میں ابتدائی نتائج کے مطابق سوئس عوام کی اکثریت نے پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے 26 کینٹونز میں سے 22 کینٹونز سے آنے والے نتائج کے مطابق 54 فیصد لوگوں نے نقاب پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم کا حتمی نتیجہ آئندہ چند گھنٹوں میں آجائیں گے جبکہ ریفرنڈم کے نتائج آنے کے بعد سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پر حجاب پہننے اور برقع پہننے پر قانوناً پابندی عائد کردی جائے گی۔

 دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی 86 لاکھ آبادی میں سے صرف 5 فیصد مسلمان ہیں جن کی اکثریت کا تعلق ترکی، بوسنیا اور کوسوو سے ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں کوئی خاتون برقعہ نہیں پہنتی جب کہ صرف 3 خواتین ایسی ہیں جو نقاب کرتی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ کی حکومت حجاب پر پابندی کے حق میں نہیں ہے لیکن دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی کے مطالبے پر یہ ریفرنڈم کرایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کینیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک
دبئی میں بارشوں کے بعد سبز بادل نمودار؛ ویڈیو وائرل
اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کے بعد تہران سے پروازیں بحال
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر