Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا اب وزیر اعظم ہاؤس میں رہنے کا کوئی جواز نہیں،مریم نواز

Now Reading:

عمران خان کا اب وزیر اعظم ہاؤس میں رہنے کا کوئی جواز نہیں،مریم نواز
مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا اب وزیر اعظم ہاؤس میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد جبکہ پی ڈی ایم ، مسلم لیگ ن کے ممبران ، قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ کا شکر جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی جبکہ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ووٹ چور کرسی چھوڑ، تمھارے پاس اب وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور، چینی چور،ب جلی چور، ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔

اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ2018 کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے لے لیا اور چیرمین سینیٹ کا الیکشن چھینے جانے کا بدلہ آج عوامی نمائندوں نے لے لیا۔

Advertisement

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام اور انکے نمائندوں نے ڈرنے سے انکار کر دیا۔ جعل سازی اب نہیں چل سکتی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن ! مستقبل آپ کا ہے انشاءاللّہ۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
صوبائی حکومت وفاق کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
سول ایوی ایشن کے پنشنرز کے لیے بڑی خبر آگئی
نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر