Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیری اور میگھن کے انٹرویو پر ملکہ برطانیہ نے خاموشی توڑ دی

Now Reading:

ہیری اور میگھن کے انٹرویو پر ملکہ برطانیہ نے خاموشی توڑ دی
ملکہ برطانیہ

شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے انٹرویو پر ملکہ برطانیہ نے بالاآخر خاموشی توڑ دی ہے،برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا کہنا ہے کہ انہیں جوڑےکو چند سال سے درپیش چیلنجز کا سن کر دکھ ہوا، شہزادہ ہیری کے الزامات کا معاملہ نجی طور پر نمٹایا جائے گا۔

ملکہ برطانیہ نے کہا کہ جوڑے کی جانب سے جو مسائل اٹھائے گئے ہیں خصوصاً نسل سے متعلق وہ تشویشناک ہے،کچھ چیزیں مختلف ہوسکتی ہیں مگر انہیں بہت سنجیدگی سےلیا جا رہا ہے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے مزید کہا کہ  ہیری ،میگھن اور ان کے بیٹے  آرچی کوبطور فیملی ممبر ز ہمیشہ چاہاجائےگا۔

واضح رہےکہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے حالیہ نشر ہونے والے انٹرویو میں میگھن نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے ہیں جنہوں نے تہلکہ مچادیا ہے۔

Advertisement

میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ وہ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے  اچھا محسوس کررہی ہیں کہ کوئی ان کی ٹوہ میں نہیں ہے، شاہی خاندان کی جانب سے مجھے تحفظ نہیں ملا، شاہی خاندان کو یہاں تک تحفظات تھے کہ شا دی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی۔

میگھن مارکل نے بتایا تھا کہ شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد مجھے خاموش کرا دیا گیا، نہیں جانتی تھی کہ شاہی خاندان کا فرد ہونا کیسا ہوتا ہے، میں مزید زندہ نہیں رہناچاہتی تھی، میری کردار کشی کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر