Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی تجویز مسترد، افغان صدر کی ملک میں نئے صدارتی الیکشن کی پیشکش

Now Reading:

امریکی تجویز مسترد، افغان صدر کی ملک میں نئے صدارتی الیکشن کی پیشکش
قیدی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امریکا کی جانب سے عبوری حکومت کے قیام کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں نئے صدارتی الیکشن کی پیشکش کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دو سینئر سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی ممکنہ طور پر اگلے ماہ ترکی میں ہونے والے عالمی اجتماع میں افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے نئے صدارتی الیکشن کی پیشکش کریں گے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی یہ پیشکش امریکا کی جانب سے تمام فریقین پر مشتمل عبوری حکومت کے قیام کی تجویز کے جواب میں دیں گے اور گر طالبان سیز فائر پر راضی ہوجاتے ہیں تو جلد از جلد صدارتی الیکشن کرا دیئے جائیں گے۔

 امریکا اور طالبان کے درمیان گزشتہ برس طے پانے والے معاہدے میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا مئی 2021 تک مکمل کرنے پر اتفاق ہوا تھا تاہم نئی امریکی حکومت نے معاہدے پر نظر ثانی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج کے انخلا میں توسیع ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر