Advertisement
Advertisement
Advertisement

خفیہ کیمروں پرفواد چوہدری اور مصطفیٰ کھوکھر کے درمیان ٹوئٹر پر جنگ چھڑ گئی

Now Reading:

خفیہ کیمروں پرفواد چوہدری اور مصطفیٰ کھوکھر کے درمیان ٹوئٹر پر جنگ چھڑ گئی

خفیہ کیمروں پر فواد چودہری اور مصطفیٰ کھوکھر کے درمیان ٹوئٹر پرجنگ چھڑگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چھوٹے کیمرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہوتا ہے خفیہ کیمرا جسے ناخن میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بظاہر یہ سی سی ٹی وی کیمرے لگ رہے ہیں اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے کیمرے ایسے نہیں ہوتے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک پیچ میں نصب جدید خفیہ کیمرے کی تصویر بھی شیئر کی۔

یہ صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب مصطفی کھوکر نے پولنگ بوتھ کے ساتھ ایک پارٹیشن میں نصب ایسا ہی ایک پیچ بھی ڈھونڈ نکالا اور اس کی تصویر فواد چوہدری کو ٹیگ کر کے ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔

مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ آپ نے اچھی نشاندہی کی۔ بوتھ کے نزدیک اس طرح کے کچھ مشکوک ڈیوائس موجود ہیں۔

فوادچوہدری نے جوابی ٹویٹ کیا کہ سیکریٹری سینیٹ کیمروں پر کمیٹی بنا دیں۔ اس سے پہلے کہ ساری وائرنگ کو کیمرے سمجھ کے اکھاڑ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر