چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ، میگا کرپشن کیسز اور وائیٹ کالر کرائمز کو نمٹانا اولین ترجیح ہے۔
چئیرمین نیب جسٹس (ر) نے یہ بھی کہا کہ احتساب عدالتوں میں 1230 بدعنوانی کے ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کریں گے۔
چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے مزید کہا کہ جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ان کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
