Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے، خورشید شاہ

Now Reading:

موجودہ حکومت علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے، خورشید شاہ
خورشید شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری کے علاوہ عوام کو دیا کیا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ حکمران جماعت یہ کہتی ہے کہ سینیٹ میں امیروں کو ہی ٹکٹ دیا جائے تاکہ وہ کرپشن نہ کرسکیں جبکہ سب سے زیادہ کرپشن تو یہ امیر لوگ ہی کرتے ہیں۔

سید خورشید احمد شاہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سینیٹر جانے پہچانے ہیں جبکہ شیری رحمان، فاروق نائیک، شہادت اکرم اعوان اور ن لیگ کے سینیٹر کو عوام جانتے ہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ سندھ میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ میں ٹکٹ بیچا گیا، یہ ہم نہیں کہتے کہ سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ بیچا گیا یہ خود ان کے عہدیداران کہہ رہے ہیں۔

Advertisement

سید خورشید احمد شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کے چھیالیس ووٹ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے مگر یہ لوگ خود نہیں چاہتے یہ لوگ ملکی مسائل پر بیٹھ کر بات کرنے تک تیار نہیں ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جو اعتماد کا ووٹ لیا ہیے وہ غیرآئینی اور غیر قانونی ہے جبکہ سینیٹ انتخابا ت کے بعد پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ اور اس کے بعد پنجاب اسمبلی کی پیش قدمی کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر