
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ ملک ترقی کرے اور غریب عوام کو روٹی کپڑا ملے تو اللہ کا نظام لانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے تنظیمی دورے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 روز قبل وزیراعظم صاحب ایک تقریر میں بتا رہے تھے کہ میرے ساتھ بہت ظلم ہو رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ جو اسمبلی اور سینٹ میں موجود ہیں یہ لوگ اخلاق اور عملی صلاحیت کے بنیاد پر نہیں اپنے کرپشن کے پیسے کی خاطر موجود ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم میں 11 بڑی جماعتیں ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس ملک پر 73 سال حکومتے کی ہے پر وہ بھی رو رہے ہیں ان سے ملے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم شدید مشکل میں ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ بازار کا چوکیدار بھی مشکل میں ہے اور ملک کا سربراہ بھی مشکل میں ہے کیونکہ اس ملک میں اللہ کا نظام نہیں ہے اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ ملک ترقی کرے اور غریب عوام کو روٹی کپڑا ملے تو اللہ کا نظام لانا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News