Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ، ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت دیدی گئی

Now Reading:

برطانیہ، ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت دیدی گئی

برطانیہ میں ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت دے دی گئی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے علاقے بلیک برن میں ارب پتی مسلمان بھائیوں کو عالیشان مسجد بنانے کی اجازت دی گئی ہے جو کہ 5 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔

برطانوی انتظامیہ نے اس سلسلے میں مسجد کے میناروں سے آنے والی آوازوں سمیت 21 اعتراضات کو حل کردیا جس کے بعد مسلمان بھائیوں کے ادارے عیسیٰ فاؤنڈیشن کو یہ اجازت دے دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عیسیٰ فاؤنڈیشن نے مسجد کے قریب پارکنگ بنانے اور حفاظتی انتظامات کے لیے 30 ہزار پاؤنڈ دینے کا وعدہ کررکھا ہے۔

اس حوالے سے کونسل کے سربراہ کا کہناہے کہ مسجد تیارہونے کے بعد بلیک برن ماڈرن شکل اختیار کرلے گا جس سے یہ تاثر بھی پیدا ہوگا کہ یہ شہرمخلتف کمیونیٹیزکے رہنے والوں کا مسکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
اٹلی میں آئس کریم اور پیزا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
نو سال بعد پہلا ایرانی گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر