Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

پاکستان سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین لازوال دوستی کے ستر سالہ جشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ کی وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں کثیر الجہتی دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت چین کی جانب سے کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ ڈوز بھجوانے پر چینی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کا قیام ،صنعت اور زرعی شعبے کا فروغ ہمارے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement

 وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پورا اترنے والی پاک چین دوستی کے اس سفر کو ستر سال مکمل ہونے کو ہیں اور ہم اسی عزم کے ساتھ اس دوستی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے جبکہ پاکستان کے ساتھ صنعت سازی اور زرعی شعبے کے فروغ میں بھی بھر پور کردار کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر