
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف الیکشن میں شفافیت کیلئے پرعزم ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوری اقدار کی مضبوطی شفاف الیکشن میں مضمر ہے۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ نوٹوں کے ذریعے ووٹ خریدنا قابل مذمت اور غیر جمہوری عمل ہے، ایک طرف کرپٹ عناصر ہیں اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا ہے، عوامی خدمت کے سامنے منفی سیاست کی کوئی وقعت نہیں۔
سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے، کرپٹ عناصر کی جانب سے کرپٹ پریکٹسز کی کوششیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں منڈیاں لگانے والوں کے ارمان کبھی پورے نہیں ہوں گے، اپوزیشن کوبولیاں لگانے کے باوجود سینٹ الیکشن میں شکست ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News