Double Click 970 x 250

خلاء میں بنایا جانے والا پہلا اسپیس ہوٹل


اریبہ نثارویب ایڈیٹر

04th March, 2021
Adsense 300×600
Double Click 300 x 250

اسپیس میں پہلا ہوٹل بننے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق دنیا کے اس پہلے اسپیس ہوٹل میں ریسٹورنٹ، سنیما ہالز اور خصوصی قیام گاہیں (لیونگ پاڈز) بنائے جائیں گے ۔

اسپیس ہوٹل میں وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جو کہ سمندر میں چلنے والی کروز شپ میں فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ ہوٹل خلائی تعمیرات کے حوالے سے مشہور کمپنی آربیٹل اسمبلی کارپوریشن کی جانب سے تعمیر کیا جارہا ہے جسے 2027 میں آپریشنل کیا جائے گا۔

خلاء میں بنایا جانے والا پہلا اسپیس ہوٹل 2025 میں مکمل ہوگا، تاہم اس ہوٹل میں 400 افراد کی گنجائش ہوگی۔

Double Click 970 x 90