پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زباب رانا نے اپنے رویئے سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔
اداکارہ زباب رانا نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے گھر والے دعا کرتے ہیں کہ زباب کا موڈ اچھا رہے تا کہ گھر کا ماحول خوشگوار رہ سکے۔
View this post on Instagram
خوبرو اداکارہ زباب رانا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے رویئے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کی عادت ہے کہ جب اُن کا موڈ آف ہوتا ہے وہ تو اپنے ارد گرد افراد کا بھی موڈ خراب کر دیتی ہیں۔
انہوں نےبتایا کہ وہ اپنی باتیں اور اپنے قصے کہانیاں سنا کر دوسروں کا موڈ بھی آف کرنے لگتی ہیں۔‘
زباب رانا کا کہنا ہے کہ ’اُن کا موڈ خراب ہونے کا اثر اُن کے ارد گرد افراد پر بھی پڑتا ہے۔
اس ہی لیے اُن کی فیملی باقاعدہ دعا کرتی ہے کہ اُن کا موڈ آف نہ ہو، اُن کا موڈ اچھا رہے ورنہ گھر کا ماحول بھی خراب ہو جاتا ہے، وہ سب کو اَپ سیٹ کر دیتی ہیں۔‘
اُن کا کہنا ہے کہ ’وہ ایسا کرنا نہیں چاہتیں مگر اُن سے انجانے میں ایسا ہو جاتا ہے اور اُن کی یہ عادت نہیں چُھٹتی۔
واضح رہے کہ اداکارہ پاکستانی ڈراموں میں بہترین اداکاری کر رہیں ہیں۔