Advertisement

عمران خان نے ایک میچ نہیں بلکہ سیریز جیتی ہے، فردوس عاشق

فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک میچ نہیں بلکہ سیریز جیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں صادق سنجرانی کی کامیابی کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں انتشار پھیل چکا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے جمہوریت کو آج خود نقصان پہنچایا ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی نے آج اپنا ہی بویا ہوا کاٹا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا عمران خان اور انکے موقف کی فتح ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ایوان بالا کے باضمیر سینیٹرز نے  پی ڈی ایم کی مفاد پرست، لوٹ مار اور اداروں کے خلاف سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا۔

Advertisement

اپنے ایک اور پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار مرزا آفریدی کا 44 کے مقابلے میں 54 ووٹس لے کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا پی ڈی ایم کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version