Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن جتنا مرضی شور مچالے، حکومت مدت پوری کرے گی، عثمان بزدار

Now Reading:

اپوزیشن جتنا مرضی شور مچالے، حکومت مدت پوری کرے گی، عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچالے، حکومت مدت پوری کرے گی، پروپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری اور اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں سردار نصراللہ خان دریشک، سردار طالب نکئی، رضا نصراللہ، خرم شہزاد، ڈاکٹرمحمد افضل خان اور ریاض فتیانہ شامل تھے۔

ملاقات کے دوران منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ نے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے حل کیلئے احکامات جاری کردیے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے مخالفین کی ہر سازش پہلے بھی ناکام بنائی اور آئندہ بھی یہ عناصر کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والوں کوعوامی خدمت کے ذریعے جواب دیتے رہیں گے، مخالفین اپنے 30 برس کے سیاہ دور کا ہمارے اڑھائی برس کے روشن دور سے موازنہ نہیں کر سکتے۔

Advertisement

عثمان بزدار کا کہناتھا کہ سازشی عناصر نئے پاکستان کے سفر میں رخنہ ڈالنے کے درپے ہیں، ان کا یہ خواب ہمیشہ ادھورا رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پروپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، اپوزیشن جتنا مرضی شور مچالے، حکومت مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہر کام منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ہوتا ہے، عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر