Advertisement

خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کریں گے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 مارچ خواتین کا عالمن دن ہے، خواتین کے عالمی دن پر وزیر اعظم کی قیادت میں ایک نئے ماحول ,نئے حالات کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت پنجاب وویمن فرینڈیلی قوانین کے اطلاق کیلئے اقدامات کئے جبکہ عثمان بزدار نے وویمن امپاورمنٹ ایکٹ کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ہماری عورت سماجی و ثقافتی کی اقدار کی محافظ ہے جبکہ اقبال کا نظریہ ماں کی گود اور خوداری تک نسلوں کو پروان چڑھاتا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان خواتین کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں جبکہ خواتین کے آئینی اور قانونی حق کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کریں گے۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، گیس کی سہولت عورتوں کی زندگی میں بہتری کا موجب بنتی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اراکین نے پارلیمنٹ میں عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور عمران خان کی یہ کامیابی اپوزیشن کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے اراکین تذبذب کا شکار ہے جبکہ نادان اپوزیشن کے ڈی انفارمیشن سیل سوشل میڈیا پر انتشار پھیلا رہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ افسوس ناک واقع ہے، یہ سیاسی کلچرل میں عدم برداشت کا عکاس ہے جبکہ سیاسی و نظریاتی اختلافات مختلف ہونے کا مطلب یہ نہیں ہمارے کسی کارکن اخلاقی حد عبور کرے۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جعلی راجکماری اپنے والد اور بھائیوں کو باہر بٹھا کر قوم کے بچوں کو آپس میں دست گریبان کروانے پر اتر آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو سیاست کی جگہ پر رکھ کر ایک دوسرے کے افکار اور جذبات کا احترام کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version