Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا

Now Reading:

کورونا مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا

 کورونا کے مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 579 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 117 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.15 فیصد بتائی جارہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 52 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 128 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 769 ہوگئی ہے۔

Advertisement

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37 ہزار 998 ٹیسٹ کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ؛ محمد علی رندھاوا کی تعیناتی متوقع
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر