Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر کو تمغہ حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا

Now Reading:

علی ظفر کو تمغہ حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا
, علی ظفر کا پشتو گانا مداحوں کو بھا گیا, گلوکار

صدرِ پاکستان عارف علوی کی جانب سے گلوکار اور اداکار علی ظفر کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان کے موقع پرایوارڈز کی تقریب میں علی ظفر کی والدہ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین اور بیگم عائشہ فاضلی بھی علی ظفر کے ہمراہ موجود تھی۔

مزید پڑھیں

ہمایوں سعید، ریشم، محمدعلی شہکی کو صدارتی حسن کارکردگی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

یوم پاکستان کے موقع پرایوارڈز دینے کی پروقار تقریب میں شاندار کارکردگی...

گلوکار اور اداکار علی ظفر کی والدہ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ فخر ہے کہ میں علی ظفر جیسے بیٹے کی ماں ہوں۔

علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی نے کہا کہ علی اچھے گلوکار اور اداکار ہی نہیں بلکہ بہترین انسان بھی ہیں۔

Advertisement

گلوکارعلی ظفر 1980ء میں مڈل کلاس فیملی میں پیدا ہوئے جو تین بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں ۔

تاہم والدہ لائبریرین اور والد یونیورسٹی میں فائن آرٹس کے استاد تھے۔

 گلوکار علی ظفر نے 18 سال کی عمر میں پی سی ہوٹل کی لابی میں اسکیچنگ سے آغاز کیا تھا۔

چھنّو کی آنکھ سے راک سٹار اور پھر سیٹی بجے گئی سے لے کر ایک قوم ایک منزل تک  سفر طے کیا۔

علی ظفر کے ہر گیت نے میلہ لوٹ لیا جبکہ علی ظفر نے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اپنی گلوکاری اور اداکاری کا لوہا منوایا۔

بھارت میں تیرے بن لادن، میرے برادر کی دلہن، کِل دل، ٹوٹل سیاپا، لندن پیریس نیویارک، چشمِ بدور اور ڈیر زندگی جیسے بڑی فلموں میں نمایاں اور یادگار رولز کئے۔

Advertisement

بعد ازاں پاکستانی سینما کی سب سے بڑی فلم طیفا ان ٹربل بنائی جس نے ملک بھر میں ریکارڈ بزنس کیا۔

دوسری جانب علی ظفر نے کورونا وائرس کے دوران بھی قومی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لوک ڈاؤن کے دوران علی ظفر فاونڈیشن نے 11 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ۔

جبکہ 850 موسیقاروں اور ٹرانسجینڈرز کو مالی مدد فراہم کی،علی ظفر فاونڈیشن غریب طالبات کو تعلیمی وظائف بھی دے رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار
بٹ کوائن انویسٹمنٹ فراڈ کیس پر راج کندرا کا ردعمل
پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز سے متعلق بیان پر مومنہ اقبال نے وضاحت پیش کردی
وائرل ویڈیوز پر حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر