گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرنے میں ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق شب معراج کے حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر واقعہ رہتی دنیا تک کے لئے انسانوں اور بالخصوص اہل ایمان کے لئے پیغام و سبق ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ واقعہ شب معراج میں امت مسلمہ کے لیے کیا پیغام ہے جبکہ باہمی اخوت و یگانگت، رواداری اور اتفاق سے دین و دنیا میں اوج کمال کو پہنچا جا سکتا ہے۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انسانیت کی بھلائی کے کام انجام دئیے جائیں۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج کی رات اللہ تعالی کے حضورسجدہ ریز ہو کر وطن عزیز پاکستان کے لئے امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کریں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ کرونا جیسی عالمی وباءکے جلد از جلد خاتمے اور ان سے متاثرہ افراد کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے بھی دعا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
