مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ علاج کیلئے کہیں نہیں جارہی یہاں رہ کر حکومت کا علاج جاری رکھوں گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے۔
چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے۔ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لئے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔ مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشاءاللّہ۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 31, 2021
اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لئے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشاءاللّہ۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا گلہ ایک ہفتے سے خراب تھا، ان کا کرونا کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
