Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا
وفاقی کابینہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور اور اعتماد کے ووٹ پر بات ہوگی، کابینہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سمیت اہم قومی معاملات پر غور کرے گی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے متعلق صادق سنجرانی کے لئے ووٹ لینے کی حکمت عملی طے کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور ہوگا، کابینہ براڈ شیٹ اسیکنڈل کے تحقیقاتی کمیشن کےچیئرمین اور ممبرز کی تنخواہ و مراعات کی منظوری دے گی۔

Advertisement

اس کے علاوہ آرٹیلری رجمنٹ کے میجر ندیم انجم کی ریٹائرمنٹ کی شق کی تبدیلی کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو میٹرو بس اسلام آباد منصوبے پربریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن بل کا ڈرافٹ کابینہ میں پیش ہوگا،کابینہ اجلاس میں اسٹیٹ بنک پاکستان ترمیمی بل 2021 کی منظوری دی جائےگی۔

کابینہ سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ میں امداد کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں نیپرا ایکٹ کے تحت اپیلٹ ٹربیونل کے ممبر فنانس کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنس کے اجراء سے متعلق ایجنڈے پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہناہے کہ کابینہ این ٹی ڈی سی کے ایم جی کی تعیناتی کی منظوری دے گی،پی ایس کیو سی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔

Advertisement

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے 3 فروری کے فیصلوں کی توثیق ہوگی، کابینہ کمیٹی انرجی کے 11 فروری کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

اجلاس میں کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 فروری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر