سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
عرب نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب پورے خطے میں امن چاہتا ہے اور اس کے لیے متعدد سطح پر کوششیں کرتا ہے۔
عادل الجبیر نے کہا ‘ہم علاقے میں امن اور استحکام کے لیے مستقل کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ چاہے وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین امن ہو یا لبنان، شام، عراق، ایران، افغانستان کا معاملہ ہو۔
عادل الجبیر نے مزید کہا کہ ’یہاں تک کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چاہے سوڈان میں استحکام پیدا کرنا ہو یا لیبیا میں جنگ کا خاتمہ ہو، ہم نے ہر جگہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔‘
جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے کثیر الجہتی تعلقات قائم ہیں ، جوبائیڈن انتظامیہ نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ وہ تمام بیرونی خطروں کے خلاف مملکت کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں ۔ دونوں ملکوں کے تعلقات 80 برس پرانے ہیں جنہوں نے عالمی امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News