Advertisement

حسینہ معین اور کنول نصیر کا کام نسلوں کو متاثر کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ رہے گا،عدنان صدیقی

پاکستان شوبز ناڈسٹری کے اداکار عدنان صدیقی معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین اور پاکستان ٹیلی وژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر اور معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین انتقال کرگئیں۔

اداکار نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ہمایوں سعید کا میزبان کنول نصیر کے انتقال پر دکھ کا اظہار

پاکستان شوبز انڈسٹری ک معروف اداکار ہمایوں سعید نے پاکستان ٹیلی ویژن...

عدنان صدیقی کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے کولاج کو حسینہ معین اور کنول نصیر کی تصاویر سے بنایا گیا ہے۔

اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہفتے کے آخر میں دو افسوسناک خبریں سُننے کو ملیں۔‘

اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ ان کا کام نوجوانوں کو مُتاثر کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Advertisement

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’ہم نے ان دو خواتین کو کھو دیا ہے جنہوں نے جدید دور کی شروعات سے بہت پہلے ہی خواتین کی طاقت کے جذبے کو بخوبی انداز میں پیش کیا۔‘

اداکار نے دونوں لیجنڈری خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’حسینہ معین اور کنول نصیر، آپ کا کام نسلوں کو متاثر کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ رہے گا۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version