گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت پاکستان ریڈ کریسینٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پی آر سی ایس قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید آلات اور تیکنیک سے خود کو لیس کرے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ سوسائٹی کی صلاحیتوں کو مزید وسعت اور انسانیت کی خدمت کے لیے اس کی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اجلاس کے دوران ڈیزاسٹر منیجمینٹ ، صحت اور نگہداشت ، نوجوانوں میں رضا کارانہ خدمات اور امیج بلڈنگ کے شعبوں میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات پر بھی زور دیا۔
گورنر سندھ نے قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی صورتحال ( پی آر سی ایس) کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کے چیئر مین ابرارالحق نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔
ابرارالحق نے کہا کہ سوسائٹی کے طے شدہ اہداف کے لئے پوری لگن اور خلوص سے کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
چیئرمین پی آر سی ایس ابرار الحق نے اعتماد کا اظہار کرنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News