وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست صرف عمران خان کےخلاف ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں کل کے الیکشن سےمتعلق بات چیت ہوئی، وزیراعظم نےاجلاس میں سب سے رائے لی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست عمران خان کی نفرت پر مبنی ہے، اللہ سےدعا ہے کہ سنجرانی جیتے اور عمران خان کوعزت ملے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےحفیظ شیخ کےخلاف ووٹ خریدے جبکہ اپوزیشن نے الیکشن کو پوری دنیا میں بدنام کردیا۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورکمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور سب نےکہا ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کرنے والی منفی قوتوں کا مقابلہ کریں گے جبکہ امیدہےصادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیاب ہوں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News