Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کئےجائیں گے، اسد عمر

Now Reading:

نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کئےجائیں گے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں اور لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پن بجلی ، صحت ، تعلیم اور مہارت کی ترقی ، سیاحت ، نجی شعبے کی ترقی ، زراعت ، خواتین کی ترقی ، سماجی بہبود کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر کو  پی ایس ڈی پی کے تحت مجوزہ منصوبوں ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گلگت بلتستان حکومت نے علاقے میں بجلی کے  بحران کو کم کرنے جبکہ سیاحت ، معدنیات ، زرعی شعبے اور مواصلات کی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ پیکیج کا مقصد نہ صرف توانائی پیدا کرنا ہے بلکہ ریگولیٹری فریم ورک اور جنریشن ٹرانسمیشن کی تقسیم کی صلاحیت کو بھی بہتر بنانا ہے۔

Advertisement

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان کے پاور سیکٹر کا اپنا ایک علاقائی گرڈ ہونا چاہیے، وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے گلگت بلتستان میں تھری جی اور فور جی لائسنسوں کی نیلامی کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں اور لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے جبکہ دور دراز علاقوں میں معاشی سرگرمیاں پیدا کرنا مستقبل میں آئی ٹی کے مضبوط ڈھانچے کے ذریعے ہی ممکن ہوسکے گا۔

اجلاس میں سی ایم گلگت بلتستان خالد خورشید، متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ؛ محمد علی رندھاوا کی تعیناتی متوقع
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر