Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کی پاکستانی ہم منصب کو یومِ پاکستان پر مبارکباد

Now Reading:

امریکی صدر کی پاکستانی ہم منصب کو یومِ پاکستان پر مبارکباد
جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کو لکھے خط میں یومِ پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیدن کی جانب سے لکھے گئے خط میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان امریکا پارٹنرشپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پرمبنی ہے۔

امریکی صدر نے خط میں کہا کہ مشترکہ چیلنجز کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے ، افغانستان میں قیامِ امن، کورونا وبا اورماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔

واضح رہےکہ ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ نماز فجر کے بعد مملکت خدادا دکی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس، صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا، جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے دعا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر