نورا فتیحی کی انوکھے لباس میں کرکٹ سیکھنے کی ویڈیو وائرل
کینیڈ میں پیدا ہونے والی بھارتی اداکارہ اور ڈانسر اکثر اپنی تصاویر...

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایمن خان کی اسکرین سے دوری کی اصل وجہ بتا دی۔
ایمن خان شوہر منیب بٹ کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئیں جس میں میزبان حنا الطاف اور آغا علی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجوہات بتائیں۔
ایمن نے کہا کہ جہاں تک اداکاری کا تعلق ہے تو مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک ساتھ بہت زیادہ کام کرلیا تھا۔
اداکارہ نے شوبز نمیں کام کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے 2 سے 3 سال تک دن رات بھی کام کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب میں اپنے وقت کو انجوائے کررہی ہوں اور جان رہی ہوں کہ زندگی کیا ہے۔
اداکارہ نے ماضی کے اسکرین پر کام کرنے والے دنوں کو یاد کر کے بتایا کہ کام کے دوران ہوتا یہ تھا کہ صبح اٹھے، میک اپ کروایا اور شوٹ پر چلے گئے، پھر واپس آئے اور منہ دھو کر سوگئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم بطور چائلڈ اسٹار بچپن سے کام کررہے ہیں، ہماری عمر کی لڑکیاں جب اچھے اچھے بیگ لے کر یونیورسٹی جارہی ہوتی تھیں ہم اس وقت بھی شوٹ پر جارہے ہوتے تھے۔
ہم نے دیکھا ہی نہیں زندگی کیا ہے، اب جب تھوڑا وقت ملا ہے تو میں اب زندگی کو انجوائے کرنا چاہتی ہوں کیونکہ کام تو تھوڑا بہت چلتا رہتا ہے۔
ڈراموں میں واپسی سے متعلق ایمن خان نے کہا کہ مجھے ابھی تھوڑا وقت چاہیے کیونکہ بیٹی بہت چھوٹی ہے اور میرے لیے اپنی فیملی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
تاہم ایمن خان کے مداح انہیں اسکرین پردیکھنے کے لیے بے تاب ہیں لیکن اداکارہ فی الحال اسکرین پر آنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News