
وزارت قانون کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ممبران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ممبران کی تقرریاں صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے عمل میں لائی گئیں ہیں۔
وزارت قانون و انصاف کےترجمان کے مطابق تقرریاں 3 سال کی مدت کے لئےکی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق قبلہ ایاز کو 3 سال کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی ، پیر ابوالحسن محمد شاہ ،محمد حسن حسیب الرحمن ، مولانا حامد الحق، حق حقانی ، علامہ محمد حسین اکبر ، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اورپیرزادہ جنید امین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مفتی محمد زبیر ، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ ان 12 ممبران میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News