وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق ماہر معاشیات شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں جبکہ حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو وزیر توانائی بنا دیا گیا ہے، شبلی فراز کی وزارت بھی تبدیل کردی گئی ہے اور ان سے وزارت اطلاعات واپس لے کر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت لے کر انہیں وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ عمر ایوب کو وزیر اقتصادی امور بنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خسرو بختیار کو صنعت و پیداوار کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News