Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سحر و افطار میں کھجور کھانا کیوں مفید ہے؟

Now Reading:

سحر و افطار میں کھجور کھانا کیوں مفید ہے؟
کھجور

آج سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان کا آغاز ہوگیا ہے۔

 اگرآپ روزے کی حالت میں بھی دن بھر توانا رہنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں کھجور کا استعمال بڑھا دیں کیونکہ کھجور دوا بھی ہے اور بہترین غذا بھی۔

کھجور کھانا سنتِ نبویﷺ ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ سحروافطار یا عام دنوں میں بھی روزانہ  کھجور کھانا صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟

کھجور کی افادیت سنتِ رسولﷺ اور سائنسی اعتبار سے بھی ثابت ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کھجوروں میں وافر مقدار میں پروٹین، کاربو ہائیڈریٹس، فائبر، وٹامن سی، وٹامن کے اور دیگر غذائی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجوروں کو روزانہ اپنی خوراک میں ضرور شامل کرنا چاہیے، خصوصاً سحری میں اگر 5 سے 6 کھجوریں کھالی جائیں تو دن بھر جسم میں توانائی برقرار رہے گی۔

طبی ماہرین کے مطابق کھجوروں میں کاربن موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

کھجور خون میں اضافہ کرتی ہے۔ جسم کی قوت و طاقت بڑھاتی ہے اور اس سے دن بھر تھکن کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔

 کھجور میں موجود منرلز جیسے فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیئم اور میگنیشم ہڈیوں کو مضبوط بناکر ہڈیوں کے بھربھرے پن جیسے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔

کھجور میں وافر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ نظامِ ہضم کو درست رکھتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی ہونے سے بچاتا ہے۔

کھجور میں زیرو کولیسٹرول پایا جاتا ہے جس کے باعث یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

Advertisement

 کھجور میں موجود شکر اور گلوکوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں۔

کھجور معدے میں نقصان دہ بیکٹیریا کی مقدار کم کرتی ہے جن کا آنتوں میں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

 کھجوریں موسمی الرجی سے متاثر ہونے والے افراد میں ورم کا خطرہ کم کرتی ہیں۔

کھجور جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے، اس میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے۔

کھجور کو بطور خوراک کھانا بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے بھی موثر ہے۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موزے پہننے کی عادت آپ کو کن امراض سے بچا سکتی ہے
وزن کم کرنے کے لئے ادویات کا استعمال صحت کیلئے فائدہ مند یا نقصان دہ؟
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر