محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم سے متعلق نئی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے موسم میں اچانک تبدیلی آگئی ہے، خشک اور گرد آلود ہواؤں نے شہر کا رخ کرلیا ہے۔
اس وقت شہر میں شمال مغرب سے گرد آلود تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کی رفتار 38 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں سے مغربی سسٹم رخصت ہو رہا ہے، مغربی سسٹم ختم ہونے پر ہائی پریشر ایریا بن گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 14 فیصد ہے، آئندہ دو روز کے دوران ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا، دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا عمل جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، بدھ کو شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا، بدھ کو شہر کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جمعرات کو درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News