وفاقی حکومت کی طرف سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور مذہبی جماعتوں کے درمیان معاہدے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کل دوپہر دو بجے تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انسداد دہشتگردی کے مقدمات واپسی نہیں ہونگے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک لبیک پاکستان کالعدم جماعت رہے گی۔
Double Click 970 x 90