پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رکن امجد آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو اور رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی امجد آفریدی کے درمیان کوہاٹ کے عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کے رکن امجد آفریدی نے خیبرپختونخواہ کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو عوامی مسائل کے حل کی کوئی فکر نہیں ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح خیبرپختونخواہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News