این سی او سی کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران شہریوں کو گھر رہنے اور محفوظ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 40 سے 49 سال عمر کے افراد کی 3 مئی سے ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آکسیجن کی پیداوار اور سپلائی کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
اجلاس میں 6 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزار آکسیجن سلینڈرز امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 20 سائیو جینک ٹینکس بھی امپورٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں آکسیجن کی سپلائی موثر بنانے کے لئے مصری شاہ کی اسکریپ انڈسٹری کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News