Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فخر کے رن آؤٹ کا معاملہ: ڈی کوک سے متعلق میچ آفیشلز کا فیصلہ آ گیا

Now Reading:

فخر کے رن آؤٹ کا معاملہ: ڈی کوک سے متعلق میچ آفیشلز کا فیصلہ آ گیا

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کے رن آؤٹ کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کوئنٹن ڈی کاک کو کلین چٹ دے دی۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی میچ آفیشلز کی جانب سے رن آوٹ کی ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئنٹن ڈی کاک نے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

میچ آفیشلزنے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی کاک نے فیلڈر کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر گیند پھینکنے کا اشارہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فخرزمان آخری اوور کی پہلی گیند پر اس وقت آؤٹ ہوگئے جب پاکستان کو 6 گیندوں پر 31 رنز کی ضرورت تھی۔

فخر زمان اور حارث رؤف  بیٹسمین دوسرا رن مکمل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اور وکٹ کیپر ڈی کوک نے بولر والی سائیڈ کی طرف اشارہ کیا، فخر زمان اپنی کریز میں پہنچنے والے تھے، لیکن ڈی کوک کا اشارہ دیکھ کر وہ آہستہ ہوگئے۔

Advertisement

فیلڈر ایڈن مارکرم نے وکٹ کیپر کی طرف تھرو پھینکا جو سیدھا وکٹوں میں لگا اور فخر زمان193 پر آؤٹ ہوگئے۔

بعدازاں، ایم سی سی کے ٹویٹر ہینڈل سے کرکٹ کے متعلق ایک قانون بھی شیئر کیا گیا۔ اس رن آؤٹ کے بعد بحث یہ ہے کہ ڈی کوک نے جان بوجھ کر غلط اشارہ کیا کہ گیند بالر کی طرف پھینکی جا رہی ہے، غلط اشارے سے فخر زمان نے اپنی رفتار آہستہ کی اور آوٹ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جوز بٹلر نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
پیرس اولمپکس مشعل روشن کرنے کی ریہرسل
ویسٹ انڈین کپتان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنیل نارائن کی واپسی کے خواہشمند
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا فیصلہ اب تک نہ ہوسکا
لیجنڈری کرکٹر انتقال کرگئے
انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر انتقال کرگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر