Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مری کو پاکستان کے مرکزی سیاحتی مقام ہونے کا اعزاز حاصل ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

مری کو پاکستان کے مرکزی سیاحتی مقام ہونے کا اعزاز حاصل ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مری کو پاکستان کے مرکزی سیاحتی مقام ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں کوہسار یونیورسٹی اور دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کے بوائز اور گرلز کالجز کی اپ گریڈیشن کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

 عثمان بزدار  نے کہا کہ سیاحوں کی بہت بڑی تعداد مری کا رخ کرتی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک اوردیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان مسائل کے ازالے کے لئے کوٹلی ستیاں کو بھی مری کی طرز پر سیاحتی مرکز کے طور پر ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ نئے ٹورازم سینٹر سے سیاحت کو فروغ ملے گا ، علاقے میں ترقی اورخوشحالی آئے گی اور  مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت مری اور گرد ونواح میں سیاحوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

 عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ٹورازم کے فروغ کے لئے مری کے ترقیاتی منصوبوں پر 7 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور ان پراجیکٹس کی تکمیل سے نہ صرف سیاحوں بلکہ مری کے رہائشیوں کو بھی سہولت ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مطالبے پر میونسپل کمیٹی مری کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے اور انتظامی امور میں بہتری کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور نئے ایس پی کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مری کے پہاڑی علاقوں کے عوام کے لئے صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے  جبکہ کہوٹہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کی ایمرجنسی کو بھی  اپ گریڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈائلسز یونٹ اور ٹراما سینٹر بھی بنائے جائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مری میں سیاحوں کے لیے پارکنگ کا بھی بہت بڑا مسئلہ ہے اس لئے سیاحوں کی سہولت کے لئے جھیکا گلی میں پارکنگ پلازہ بنایا جا رہا ہے تاکہ روڈ سائیڈ پارکنگ کی وجہ سے سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

Advertisement

عثمان بزدار  نے یہ بھی کہا کہ مری اوراس کے مضافات میں پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کے مسائل عرصہ دراز سے حل طلب ہیں  تاہم عوام اور سیاحوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹورسٹ ہائی ویز اور فراہمی و نکاسی آب کے پراجیکٹ بھی لائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ مری کے مضافاتی علاقوں میں سہولتوں کی فراہمی پر ہے تاکہ انہیں سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی جا سکے جبکہ  ٹورسٹ ایریا میں ٹریفک کی آسانی سے آمد و رفت یقینی بنانے کے لئے نئے داخلی اور خارجی روٹ بنانے کی تجویز کو قابل عمل بنانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہم راولپنڈی اورمری سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں کے لئے  بھی مزید ترقیاتی منصوبے لائیں گے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ  ہر ضلع کے لئے الگ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا جارہا ہے جبکہ اضلاع میں یونیورسٹیوں کے قیام کے منصوبے پر بھی پیش رفت جاری ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہا تھا کہ ہمارا مشن عوام کی خدمت اورفلاح وبہبود ہے ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم اپنے مشن کو جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر