وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا


کلثوم ہرا

08th April, 2021
افطار ڈنر
Square ad 300 x 250

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آئندہ ہفتے 13  اپریل کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی ،سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ رمضان پیکج، سستے بازار لگانے سمیت کئی اقدامات کی منظوری دے گی اور رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

کابینہ اجلاس میں نماز تراویح کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے  اجلاس کے لئے معمول کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

عمران خان وفاقی کابینہ ارکان کو اہم فیصلوں کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔