Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت توانائی کے قیام سے لے کر اب تک حماد اظہر پہلے وفاقی وزیر توانائی بن گئے

Now Reading:

وزارت توانائی کے قیام سے لے کر اب تک حماد اظہر پہلے وفاقی وزیر توانائی بن گئے
Advertisement

وزارت توانائی کے قیام سے لے کر اب تک حماد اظہر پہلے وفاقی وزیر توانائی بن گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیگی حکومت کے آخری سال اگست 2017 میں وزارت توانائی بنائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی کے ڈویژنز کے وزیر تو بنتے رہے مگر لیگی حکومت میں کسی کو وفاقی وزیر توانائی کا قلمدان نہیں ملا تھا ،موجودہ حکومت میں بھی اس سے قبل کسی کو وفاقی وزیر توانائی نہیں بنایا گیا۔

لیگی حکومت میں اویس لغاری کو پاور ڈویژن کا قلمدان دیا گیا جبکہ شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی پیٹرولیم ڈویژن کا قلمدان اپنے پاس رکھا۔

موجودہ حکومت میں عمر ایوب کو پہلے پاور ڈویژن کا قلمدان دیا گیا اور غلام سرور خان کو پیٹرولیم ڈویژن کا وفاقی وزیر بنایا گیا جبکہ بعد میں عمر ایوب کو پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی قلمدان بھی دیا گیا تھا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی حکومت نے دو مختلف وزارتوں کو ملا کر وزارت توانائی بنائی تھی اور وزارت پانی و بجلی سے پاور کو وزارت توانائی کے تحت کردیا گیا تھا۔

وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کو ختم کرکے وزارت توانائی کے تحت کیا گیا جبکہ وزارت پانی وبجلی سے پانی کو الگ کرکے وزارت آبی وسائل بنائی گئی تھی۔

ذرائع  کے مطابق وزارت توانائی کے تحت پاور اور پیٹرولیم کے دو الگ الگ ڈویژن بنائے گئے تھے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی عائد
پاکستان کو آئی ایم ایف کا بڑا پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے حکومت کے خلاف 57 ارب روپے کا دعویٰ کردیا
رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر