Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی میں مکمل لاک ڈاﺅن ، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

Now Reading:

ترکی میں مکمل لاک ڈاﺅن ، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ترکی

کورونا کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر ترکی میں مکمل ‏لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر طیب ایردوان نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے پر29 اپریل سے 17 ‏مئی تک لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور اور جائزے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ‏کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران بین الصوبائی سفر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایک صوبے سے دوسرے ‏صوبے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement

ترک صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز کو کم کر کے5 ہزار تک کرنا ہے اگر ‏کورونا کیسز کی تعداد کم نہ کی گئی تواس کے منفی نتائج ہماری سیاحت اور تعلیم سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کو شدید متاثر کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی پابندی سے مستثنیٰ نہیں ہو گی، شہروں میں چلنے والی ‏بسوں کو اجازت لینا ہو گی۔

ترک صدر نے کہا کہ تمام کاروباری مراکز17مئی تک اپنی سرگرمیاں بند کر دیں البتہ وزارت داخلہ کے ‏سرکلر میں آنےوالے ادارے پابندی سےمستثنیٰ ہونگے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر