Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہی بڑے چھولا چاٹ بنائے افطار کا مزہ دوبالا

Now Reading:

دہی بڑے چھولا چاٹ بنائے افطار کا مزہ دوبالا
Advertisement

دہی بڑے چھولا چاٹ پاکستانی روایتی ڈش ہے جو بچوں اور بڑوں دونوں میں یکساں طور پر مقبول ہے۔ یہ نہ صرف رمضان میں بلکہ عام دنوں میں بھی بہت زیادہ شوق سے کھائی جانے والی ڈش ہے۔ دہی بڑے بنانے کے کئی طریقے ہیں ہر طریقہ اپنا ایک الگ ذائقہ رکھتا ہے۔ آج ہم آپ کو بہت ہی خاص انداز سے اسپیشل مزیدار دہی بڑے چھولا چاٹ بنانے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔

چٹخارے دار چھولا چاٹ کی اس آسان سی ریسیپی سے افطاری کو مزید لذیذ بنائیں۔

ماش کی دال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی

مونگ کی دھلی دال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی

نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ

Advertisement

ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک انچ کا ٹکڑا

پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد درمیانی

دہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین پیالی

میٹھا سوڈا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چٹکی بھر

دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی

چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

Advertisement

کارن فلور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیڑھ کھانے کاچمچ

سفید چنے(ابلے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو پیالی

آلو(ابال کر چھوٹے ٹکڑے کئے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد درمیانے

آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت

ترکیب

سب سے پہلے دونوں دالوں کو دھو کر ایک گھنٹہ بھگو دیں،پھر اس میں پیاز اور ادرک ڈال کر پیسں لیں۔

Advertisement

میٹھا سوڈا ملا کر اچھی طرح پھینٹیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر ایک سے دو گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔

اس کے بعد کڑاہی میں آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور پسی ہوئی دال کو دوبارہ سے پھینٹ کر چمچ کی مدد سے تیل میں ڈال کر گولڈن فرائی کر لیں۔

اب ان کو نمک ملے گرم پانی میں دس سے پندرہ منٹ بھگوئیں۔

اب تیار کردہ پھلکیاں دونوں ہاتھوں کے بیچ رکھ کر ہلکے سے دبا کر پانی نکال دیں۔ دہی کو پھینٹ کر اس میں چینی،نمک،کارن فلور اور دودھ ملائیں۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چینی شخص نے ماؤتھ فاؤنٹین کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
ہاتھ دھونے کے لیے کونسا صابن استعمال کریں؟ ماہرین نے بتادیا
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
بھارتی بھکاری کیو آر کوڈ سے بھیک مانگنے لگے
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر